انجری کے باعث کرس لین کا پی ایس ایل سے آﺅٹ ہونے کا خدشہ
کرس لین کو پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کیلیے منتخب کیا گیا ہے
آسٹریلوی کرکٹر کرس لین کا انجری کے باعث پی ایس ایل سے آﺅٹ ہونے کا خدشہ ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے راس ٹیلر کی شاٹ پر ڈائیو لگا کر گیند روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ان کا دایاں بازو زمین سے زور دار انداز میں ٹکرایا، وہ تکلیف میں نظر آئے اور گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے۔
ٹیم فزیو الیکس کونٹورس نے بتایا کہ فیلڈنگ کے دوران بری طرح زمین سے ٹکرانے کے باعث کرس لین کا کندھا اتر گیا تھا، کندھے کے جوڑ کو واپس لگا دیا گیا ہے اور ایکسرے میں ہڈی کی کوئی بڑی انجری ظاہر نہیں ہوئی، اس لئے وہ پی ایس ایل کیلیے دبئی جانے کی بجائے واپس برسبین جائیں گے جہاں وہ ان کے مزید ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد ان کے دوبارہ میدان میں آنے کا ٹائم فریم طے ہو گا۔
واضح رہے کہ کرس لین کو پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کیلیے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ انڈین پریمیئر لیگ میں وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ ہیں۔