الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکال دیا

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی پارٹی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا

الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے نواز شریف کا نام بطور پارٹی صدر سے نکال دیا گیا . فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کیس کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کا نام مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے نکال دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں فعال سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکالتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی پارٹی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا ہے۔


دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز امیدواروں کی حیثیت سے متعلق کل فیصلہ کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز کو آزاد امیدوار تصور کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیئے ہوئے شخص کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے، جس کے بعد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر نہیں رہے اور بحیثیت پارٹی صدر ان کے کئے گئے فیصلے بھی کالعدم قرار دیئے گئے ہیں۔
Load Next Story