پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کی ٹکٹیں سو فیصد فروخت ہوگئیں مہمان پریشان
اوورسیز پاکستانیوں کواس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں ٹکٹ نہیں مل سکے۔
متحدہ عرب امارت میں آج سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی سوفیصد ٹکٹیں فروخت ہوچکیں۔
پی ایس ایل کو دیکھنے اور سپورٹ کرنے کیلیے بڑی تعداد بیرون ملک سے بھی آرہی ہے، خاص کر پاکستان، برطانیہ، بحرین، قطر، سعودی عرب اور اومان سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے لیکن اوورسیز پاکستانیوں کواس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں ٹکٹ نہیں مل سکے لیکن اگلے تمام میچز کی ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوں گی۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچز کے لیے اس بار ٹکٹیں صرف آن لائن فروخت کی جارہی ہیں جس میں جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 40درہم، انٹرنیشنل اسٹینڈ کے لیے شرح قیمت 65 درہم رکھی گئی ہے، پریمئیم ویسٹ اور ایسٹ کی نشست 125 جبکہ پلاٹینیم کی 290 درہم میں فروخت کی جارہی ہیں۔