کہیں آپ ڈپریشن کا شکار تو نہیں
ذہنی دبائو اور نفیساتی الجھنیں ایک طرح کا انتہائی سنگین اور خطرناک مرض ہے.
زندگی کی راہیں انتہائی پُر خطر اور دشوار ہیں، ہمیں نہیں پتا اگلے موڑ پر زندگی ہمارے لیے کیا لا رہی ہے۔
ہر تکلیف و پریشانی سے پاک آرام و مطمئن زندگی موجودہ نفسا نفسی کے دور میں اب خواب بن کر رہ گئی ہے۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد کسی نہ کسی سطح کی ذہنی الجھنوں کا شکار ہیں، جس کی بنا پر ذہنی سکون کے لیے خواب آور ادویات اور مختلف چیزوں کا استعمال بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
یہ درست ہے کہ عورت صنف نازک ہے، مگر بعض پہلوئوں میں وہ مرد سے زیادہ جرأت مند اور باحوصلہ دکھائی دیتی ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک عام انسان بھی ہے۔ دکھ تکلیف مصائب و پریشانیاں اس کے اعصاب پر بالکل ایسے ہی حملہ آور ہوتی ہیں، جیسے کسی مرد پر۔ مگر بعض خواتین زندگی کی تلخیاں سہتے سہتے ہمت و حوصلہ ہار بیٹھتی ہیں اور شدید دبائو اور نفیساتی الجھنوں کا شکار ہو کر ذہنی امراض میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔
ذہنی دبائو اور نفیساتی الجھنیں ایک طرح کا انتہائی سنگین اور خطرناک مرض ہے، جو آگے چل کر ڈپریشن میں تبدیل ہو جاتا ہے، سخت ذہنی ہیجان اور دبائو انسان کو بالکل اسی طرح چاٹ جاتا ہے، جس طرح دیمک لکڑی کو۔ اس کا بروقت اور مناسب علاج بے حد ضروری ہے، مگر تشویش کی بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں اول تو اسے مرض سمجھا ہی نہیں جاتا اور اگر سمجھا بھی جائے تو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔
سنگین معاشی مسائل، شوہر و سسرال والوں کی بے اعتنائی، بچوں کے گمبھیر مسائل یا پھر کوئی اور ذہنی پریشانی خواتین کو ایک مستقل ذہنی دبائو میں مبتلا کر دیتی ہے اور اس مرض کی بروقت آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے وہ ڈپریشن جیسے خطرناک مرض کا شکار ہو جاتی ہیں۔
ڈپریشن سے مراد ایسی اداسی ہے، جس میں مبتلا مایوسی و ناامید فرد دنیا کی صعوبتوں سے خوف زدہ اور زندگی سے بے زار ہو جاتا ہے، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم متوقع ڈپریشن کی بنا پر خواب آور اور سکون کی ادویات بغیر کسی ڈاکٹر کے مشورے لینا شروع کر دیتے ہیں، جو آگے چل کر بہت خطرناک ثابت ہوتا ہے، اگر آپ یہ محسوس کر رہی ہیں کہ ذہنی و نفسیاتی دبائو کی وجہ سے آپ کے اندر مایوسی و ناامیدی اور ذہنی انتشار کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے، تو ان طریقوں پر عمل کر کے آپ ذہنی و نفسیاتی دبائو سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں۔
حساسیت پر قابو :
حساس ہونا اچھی بات ہے، مگر حد سے زیادہ حساسیت ہمارے لیے ایک زہر قاتل ہے۔ موجودہ دور کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے دل و دماغ کو مضبوط کر لیں اور یہ اس صورت ممکن ہے، جب ہم لوگوں کے سلوک اور تلخ رویوں کو دل سے لگا کر جلنا کڑھنا چھوڑ دیں۔ بے حس ہونا اور بات ہے لیکن آپ کم سے کم فضول اور بے کار لوگوں کی باتوں کو محسوس کرنے کے بہ جائے اپنے اعصاب کو مضبوط بنائیے۔
اپنے لیے وقت :
اکثر خواتین بچوں اور گھر داری میں الجھ کر اپنی ذات سے بے پروا ہو جاتی ہیں، لگی بندھی زندگی میں مثبت تبدیلی کے لیے اپنے لیے وقت نکالیے، اپنی سہیلیوں سے رابطے کریں اور ہفتے میں کم از کم ایک بار ان سے ملاقات یا بات ضرور کیجیے، اپنے احساسات اور معاملات پر تبادلہ خیال کیجیے، اس سے آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گی۔
شوخ رنگوں کا استعمال:
کہتے ہیں کہ سرخ و نارنجی اور اسی طرح کے تیز و شوخ رنگ ڈپریشن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ ہلکے رنگ پسند کرتی ہیں یا اپنی عمر کی بنا پر ایسے رنگوں کے استعمال سے کتراتی ہیں تو محض اپنے مزاج میں تبدیلی کی خاطر کبھی ان رنگوں کا استعمال بھی کیجیے۔ صرف ملبوسات میں ہی نہیں، بلکہ گھر کے پردوں، قالین، بیڈ شیٹ وغیرہ میں بھی آپ ان رنگوں کا استعمال کر سکتی ہیں۔
چھوٹے بچوں کا ساتھ:
کہتے ہیں کے کسی بھی بناوٹ اور مصنوعی پن سے آزاد بچے فرشتوں کا روپ ہوتے ہیں اور بعض اوقات یہ بچے ہمارے ذہنی تنائو کو کم کرنے میں بہت معاون ہوتے ہیں، لہٰذا کوشش کیجیے کہ بچوں کے ساتھ مگن ہوکر اپنے ذہن کو منفی سوچوں سے پاک کرلیں۔
چہل قدمی:
ماہرین کے مطابق چہل قدمی کی عادت ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ چہل قدمی کرنے سے ہمارے ذہن کے خلیات متحرک ہو جاتے ہیں، جو ذہنی دبائو کم کرنے کے لیے خاصے مفید ہیں۔ اس لیے صبح یا شام کے وقت چہل قدمی کے لیے وقت نکالیے۔
تنہائی سے دور رہیے:
لوگوں سے الگ تھلک رہ کر اکیلے وقت بِتانا ذہنی بیماری میں مبتلا کردیتا ہے ، لہٰذا کوفت کے لمحات میں تنہا کمرے میں بند کر کے خود کو مزید کوفت میں مبتلا نہ کریں۔ اپنی اس کیفیت کے دوران ایسے لوگوں کے درمیان آ کر بیٹھیے، جو آپ کو پسندیدہ ہوں، اگر ایسے لوگ میسر نہیں تو پھر ٹیلی ویژن کھول کر بیٹھ جائیے یا پھر اچھی سی کوئی من پسند کتاب پڑھ لیجیے۔
خود کو نصیحت:
کوئی بھی مریض خصوصاً ڈپریشن میں مبتلا انسان اس وقت تک شفایاب نہیں ہو سکتا، جب تک وہ خود سے ہمت و جرأت نہ کرے۔ اپنے آپ کو بآور کرائیے کہ آپ اشرف المخلوقات ہیں اور قدرت کی طرف سے ہر مشکل اور پریشانی پر قابو پانے کی صلاحیت ودیعت کی گئی ہے۔ اپنے آپ کو یہ سمجھاتے رہیے کہ مجھے ہر پریشانی کا مقابلہ بہادری سے کرنا ہے اور کرتے رہنا ہے، کیوں کہ یہ زندگی کا حصہ ہے۔
مذہب میں دل چسپی:
ذہنی اکتاہٹ میں مذہب میں خصوصی دل چسپی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جو سکون و طمانیت قرب الٰہی سے میسر ہوتی ہے، وہ دنیا کی کسی بھی چیز سے نہیں حاصل ہوتی۔ پنچ وقت نماز آپ کو یقیناً گہرا سکون اور چین عطا کرے گی۔
یہ تو وہ عوامل تھے جن پر عمل کر کے آپ ڈپریشن سے بچ سکتی ہیں، لیکن اگر پھر بھی آپ اداسی کی دلدل سے نہیں نکل پائیں تو پھر اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچیے اور کسی ماہر نفسیات سے ضرور رجوع کیجیے۔
جب انسان مکمل طور پر ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتا ہے تو گویا وہ ہاتھ پیر چھوڑ دیتا ہے۔ منفی سوچیں اور نفسیاتی دبائو اسے خود کو نقصان پہنچانے یا اپنی جان لینے پر اکسانا شروع کر دیتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں آپ فوراً اپنی کیفیت سے ماہر نفسیات کو آگاہ کیجیے۔ بعض خواتین ماہر نفسیات سے رجوع کرنے سے یہ سوچ کر کتراتی ہیں کہ شاید ماہر نفسیات پاگلوں کے علاج کے لیے ہوتے ہیں، یا یہ کہ ہم کوئی پاگل تھوڑی ہیں۔ یہ سوچ بھی بدلنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح ہمارا جسم بیمار ہوتا ہے ، بالکل اسی طرح ذہن بھی کسی مسئلے سے دوچار ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے ہمیںکسی ذہنی معالج کی مدد کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
کلینیکل کائونسلنگ کے طریقہ علاج میں نفسیاتی معالج محض بات چیت کے ذریعے آپ کے ڈپریشن کا علاج کرتا ہے جو آپ کو ڈپریشن سے نجات دلانے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ خالی دماغ شیطان کا کارخانہ ہوتا ہے جو ہمیں ذہنی بیمار بنا دیتا ہے۔ اپنے اپ کو ڈپریشن کے بھنور سے نکالنے کے لیے خود کو حتی الامکان مصروف رکھنے کی کوشش کیجیے اور زندگی کی قدر کیجیے کیوں کہ یہ خدا کا بہترین عطیہ ہے، یہ ہمارا ایمان ہے کہ موت کا ایک وقت معین ہے، لہٰذا ذہنی دبائو میں ہمت و حوصلہ ہار کر وقت سے پہلے زندگی سے منہ موڑ کر زندہ لاش کی طرح زندگی گزارنا کفران نعمت ہے۔ اپنی نعمتوں پر بھروسا کیجیے اور زندگی کے ہر امتحان کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیجیے، جلد ہی ذہنی تنائو اور ڈپریشن سے چھٹکارا حاصل کرلیں گی۔