سعودی عربچین اور ترکی نے پاکستان کے خلاف امریکی قرارداد ناکام بنادی
سعودی عرب نے امریکی فیصلے پر پاکستان کا ساتھ دے کر ٹرمپ انتظامیہ سے بڑا عدم اتفاق کیا،امریکی اخبار
PESHAWAR:
پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب،چین اور ترکی نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے امریکی اقدام کو ناکام بنادیا۔
امریکی اخبار''دی وال اسٹریٹ جنرل'' کے مطابق پاکستان کے بہترین دوست ممالک امریکا کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خلاف مطلوبہ سخت کارروائیاں نہ کرنے اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام شامل کرنے کے خلاف متحد ہوگئے اور پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح رکاوٹ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ آج ہوسکتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
دی وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی فیصلے پر پاکستان کا ساتھ دے کر ٹرمپ انتظامیہ سے بڑا عدم اتفاق کیا ہےجب کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ساتھ دینے کافیصلہ خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی) کی طرف سے کیا گیا تھا۔