ہم نے بھٹو کے عدالتی قتل پر بھی نواز شریف کے جیسا لہجہ نہیں اپنایا مولا بخش چانڈیو

یہ فیصلہ جبری نااہلی نہیں بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ ہے، مولا بخش چانڈیو

یہ فیصلہ جبری نااہلی نہیں بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ ہے،مولا بخش چانڈیو ۔فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہم نے بھٹو کے قتل کے باوجود نواز شریف کے جیسا لہجہ نہیں اپنایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سے پانامہ آیا ہے حکمرانوں نے اپنے ہی اداروں سے محاذ آرائی شروع کردی، ہم نے بھٹو کے عدالتی قتل کے باوجود یہ لب ولہجہ نہیں اپنایا جو آج نواز شریف کا ہے۔


مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہماری لیڈر کو ٹیلیفون کرکے اپنے من پسند جج سے نااہل قرار کروایا گیا اور ہمارا وزیر اعظم نااہل قرار دیا گیا لیکن ہم نے ججز کی بے عزتی نہیں کی، جس انتخابات کا فیصلہ آپ کے حق میں ہو بس وہی قبول کرنا ہے جب کہ عدالتی فیصلے کو پارلیمنٹ کی طاقت سے روند ڈالنے کی پہلے روایت نہ تھی، میاں صاحب آپ کی طاقت اور تکبر کو شکست ہوئی ہے کیوں کہ یہ فیصلہ جبری نااہلی نہیں بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ ہے۔

عمران خان نے جس عمر میں شادی کی انہیں حیاء کرنی چاہیے


مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کی شادی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جس عمر میں شادی کی انہیں حیاء کرنی چاہیے،عمران خان پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت ہیں ان کی زندگی ذاتی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی پر یوم تشکر منانے والے پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں اب یوم دعا منائیں کہ یہ شادی کامیابی سے چلے کیوں کہ اگر یہ شادی کامیاب نہ ہوئی تو چوتھی کا بندوبست کرنا پڑے گا۔
Load Next Story