پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلیے ایک برانڈ بن چکا ہے شعیب اختر

پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد اسٹارز دیے اور کھلاڑیوں کو اضافی پیسے فراہم کیے ہیں، سابق فاسٹ بولر

پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد اسٹارز دیے اور کھلاڑیوں کو اضافی پیسے فراہم کیے ہیں، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہترین ہے۔


شعیب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور انھیں حیرت نہیں ہوگی کہ آئندہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل میں 10 ٹیمیں مدمقابل نظر آئیں تاہم پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہترین ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد اسٹارز دیے اور کھلاڑیوں کو اضافی پیسے فراہم کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمر اکمل اچھے فارم میں ہیں، کامران اکمل بے خوف ہوکر کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ شاہین آفریدی ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں۔ پی ایس ایل تھری میں عمر اکمل، کامران اکمل اور شاہین آفریدی اچھا پرفارم کریں گے۔
Load Next Story