نئی پالیسی سے موبائل فون سمز کی فروخت میں 08 فیصد کمی
موبائل فون کے استعمال کنند گان کی شرح 2.7ملین تک کم ہونے کا امکان ہے،پی ٹی اے
موبائل فون سمز کی فروخت کے حوالے سے جاری کردہ نئی پالیسی سے سمز کی فروخت میں 0.8فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے موبائل فون کے استعمال کنند گان کی شرح 2.7ملین تک کم ہونے کا امکان ہے ۔
پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2013 کے دوران موبائل صارفین کی تعداد 12کروڑ 8لاکھ 19ہزار 220تک پہنچ گئی جبکہ دسمبر2012 کے دوران صارفین کی مجموعی تعداد 12کروڑ 19لاجھ 46ہزار 352تھی اسی طرح ایک ماہ کے دوران صارفین کی تعداد میں 11لاکھ 27ہز ار 142کی کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موبائل فون کے استعمال کی شرح جنوری کے اختتام پر 68فیصد تک پہنچ گئی جبکہ دسمبر کے دوران یہ شرح 68.8فیصد تھی۔ اسی طرح موبائل صارفین یا موبائل کے استعمال کنندگان کی شرح میں 0.8فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔