اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس استغاثہ کے گواہ کا بیان ریکارڈ
اسلام آباد الفلاح کوآپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی میں اسحاق ڈار فیملی کے تین پلاٹ ہیں، گواہ
سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، استغاثہ کے گواہ انعام الحق نے بیان ریکارڈ کروادیا۔
گواہ کے مطابق اسلام آباد الفلاح کوآپریٹوہاوٴسنگ سوسائٹی میں اسحاق ڈارفیملی کے تین پلاٹ ہیں، 2 کنال کا پلاٹ اسحاق ڈار، 2 کنال کا پلاٹ اہلیہ تبسم اور2 کنال کا پلاٹ علی اسحاق ڈارکا تھا، تینوں ممبران نے پلاٹ کی زمین کی قیمت 23 لاکھ 50 ہزارسوسائٹی کے اکاوٴنٹ میں جمع کروائی۔
پراسیکیوٹرعمران شفیق نے کہا کہ مجازاتھارٹی نے ضمنی ریفرنس کی منظوری دے دی ہے، اب ضمنی ریفرنس جلد دائر کردیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔