پیپلزپارٹی اور ق لیگ میں انتخابی فارمولا طے پا گیا
ق لیگ پنجاب سے86 امیدوار لائے گی، باقی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی، ذرائع
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان آئندہ انتخابات کے حوالے سے فارمولا طے پا گیا ہے،دونوں جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کے تحت الیکشن لڑنے کی تیاری کو حتمی شکل دینے کیلیے رابطے تیز کردیے ہیں۔
ایک ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی نے اپنے اپنے حلیفوں سے رابطے شروع کردیے ہیں تاکہ انتخابات کے حوالے سے آرأ لیکر امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جاسکے۔ دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت میں یہ بات بھی طے پاگئی ہے کہ الائنس بناکر انتخابی مہم چلائی جائے گی اور انتخاب لڑا جائے گا۔
مسلم لیگ (ق) پنجاب سے86 امیدوار لائے گی جبکہ باقی سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی اور قومی اسمبلی کیلیے50امیدواروںکی لسٹ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے حوالے کردی گئی ہے۔ پنجاب میں جن سیٹوں پر مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی کے امیدوار دوسرے نمبر پر آئے ان کے متعلق فارمولا طے کرنے کیلیے مشاورت جاری ہے۔