نیب صرف نواز شریف کے پیچھے خیبر پختونخوا میں گونگی بہری ہے اسفندیار ولی

نواز شریف یا کسی اور سیاستدان کے ہٹانے سے سیاسی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، مرکزی صدر اے این پی

نواز شریف یا کسی اور سیاستدان کے ہٹانے سے سیاسی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، مرکزی صدر اے این پی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ نیب صرف نواز شریف کے پیچھے پڑی ہے اور خیبر پختونخوا میں کرپشن پر گونگی، بہری اور اندھی ہو چکی ہے۔

اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتی ہے، عدالتی فیصلوں پر تنقید ہر سیاسی کارکن کا حق سمجھتے ہیں، نواز شریف یا کسی اور سیاستدان کے ہٹانے سے سیاسی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں جب کہ نیب خیبر پختونخوا میں کرپشن پر گونگی، بہری اور اندھی ہو چکی ہے۔


ولی باغ میں پارٹی تھنک ٹینک اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں اسفند یار ولی خان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے اور ملک میں جاری گھمبیر سیاسی صورتحال کے تناطر میں اے این پی کے تھنک ٹینک کے اجلاس میں اس بات پراتفاق رائے ہوا ہے کہ اے این پی نواز شریف کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تحفظات کیساتھ قبول کرتی ہے مگر اے این پی سمجھتی ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید ہر سیاسی کارکن کا بنیادی حق ہے۔

 
Load Next Story