فارما سیکٹر کا پنجاب میں 5 مارچ کو ہڑتال کا اعلان
5مارچ کوصوبے میں مینوفیکچررز، فارمیسی چینز، ڈسٹری بیوٹرز، میڈیکل اسٹورزبند رکھنے کافیصلہ
پنجاب کے فارما سیکٹر سے تمام اسٹیک ہولڈرز 5 مارچ کو پورے پنجاب میں شٹر ڈاؤن کریں گے۔
گزشتہ روز تمام فارما ایسوسی ایشنز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں تفصیلی گفتگو اور بحث کے بعد جن اقدامات کی منظوری دی گئی ان میں 5 مارچ کو پورے صوبے میں فارما سیکٹر شٹرڈاؤن کرے گا، تمام میڈیکل اسٹورز، میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز، تمام فارمیسی چینز اور فارما مینوفیکچررز اپنا ہر قسم کا کاروبار بند رکھیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈرگ ایکٹ 2017 ترمیمی بل میں ایک سال سے زیادہ گزرنے کے باوجود حکومت کی سرد مہری عیاں ہو گئی ہے، متعدد میٹنگز کے بعد ایک متفقہ بل پرمعاہدہ ہو چکا تھا مگر اس پر کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہو رہی ہے اور تمام وزرا کے متعدد وعدوں کے باوجود متفقہ بل پنجاب اسمبلی سے منظور نہ کرایا جا سکا، ان حالات میں حکومت پنجاب نے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اپنا لائحہ عمل تبدیل کریں۔
واضح رہے کہ موجودہ ڈرگ ایکٹ 2017 ترمیمی بل کے تحت ہم اپنا جائز کاروبار جاری نہیں ر کھ سکتے اور 5 مارچ 2018کو پورا فارما سیکٹر ہڑتال کرنے پر مجبور ہے۔