بلوچستان کے 16 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل
گدو تھرمل پاور ٹرانسمیشن لائن میں خرابی،کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے فراہمی.
گدو تھرمل پاور ہائوس کی مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بلوچستان کے 16 اضلاع میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔
اتوار کو کیسکو ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث سبی، خضدار، قلات، مستونگ، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور مکران سمیت 16 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی بحال کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے فنی خرابی دور کرنے کیلیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں،تمام علاقوں میں بھی جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔
این این آئی کے مطابق اتوارکوشہروں میں14گھنٹے اور دیہات میں 18گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری رہی ۔آئی این پی کے مطابق لاہور میں بدتر ین لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ملتان سے نمائندے کے مطابق جنوبی پنجاب کے پاور پلانٹس کوفرنس آئل اور گیس فراہم نہ کیے جانے کے باعث چھوٹے شہروں و دیہات میں لوڈشیڈنگ 18 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔