سپریم کورٹجعلی ڈگری ازخودنوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

سماعت 3رکنی بینچ کرے گا،189مشکوک ڈگریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی

سیکریٹری الیکشن کمیشن وہائر ایجوکیشن کمیشن کو عدالت میں رپورٹ پیش کرینگے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے54سابق ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کوجعلی قرار دینے کے بیان کے ازخودنوٹس کی سماعت آج (پیرکو)کرے گا۔

چیف جسٹس کے 189 مشکوک ڈگریوں کے بارے میں رپورٹ طلب کرنے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن اورہائرایجوکیشن کمیشن کے حکام (آج) عدالت میں رپورٹ پیش کرینگے ۔ چیف جسٹس نے تمام سیشن کورٹس کوجعلی ڈگریوں سے متعلق کیسز کوپہلے ہی 4اپریل تک نمٹانے کا حکم دے رکھاہے۔واضح رہے کہ ایچ ای سی نے54سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کوجعلی قرار دیا تھا اور 27 مارچ کوہائر ایجوکیشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کے نام اپنے خط میں کہاتھاکہ54 سابق ارکان کی ڈگریاں جعلی ہیں۔




جبکہ189ارکان پارلیمنٹ نے اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی اوراس وقت 19ارکان کیخلاف جعلی ڈگریوںکے کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ایچ ای سی الیکشن کمیشن کے نام اپنے خط میں کہاتھا کہ189سابق ارکان پارلیمنٹ نے ڈھائی سالوں سے باربار یاد دہانی کے باوجود اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی اور نہ ہی انھوں نے مطلوبہ دستاویزات ایچ ای سی کو فراہم کی ہیں۔
Load Next Story