سب سے زیادہ قیمت آزاد امیدواروں کی لگے گی شیخ رشید
یہ الیکشن نہیں نوٹنکی ہے،بلاول کی سیاست ابھی شروع نہیں ہوئی،تکرار میں گفتگو
ISLAMABAD:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ یہ انتخابات بہت ہی سنجیدہ اور جمہوریت کی زندگی اور موت کے الیکشن ہیں۔
اگر قوم نے غلط فیصلہ کیاتو ملک میں ایسا خلفشار اور انتشار ہوگا، ایسے چیتھڑے اڑیں گے کہ یہ دیکھتے رہ جائیں گے۔ تمام پارٹیوں نے یہ فیصلہ کیاہے کہ شیخ رشید کو اسمبلی میں نہیں آنے دینا۔ اگر میں اسمبلی میں پہنچ گیا تو ان کا منہ نوچ لوں گا۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ الیکشن اگر خیریت سے ہوگئے تو اس بار آزاد امیدواروں کی سب سے زیادہ قیمت لگے گی۔ جس طرف وہ اور چھوٹی پارٹیاں جائیں گی وہ ہی حکومت بنائے گا۔
سولو فلائٹ کرنے والے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ سپورٹر کا ووٹر بننے میں لمبا عرصہ لگتا ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ یہ انتخابات نہیں نوٹنکی ہورہی ہے۔ سیاست کے کنوئیں میں ہیجڑے ناچ رہے ہیں۔ کہاں گئے ان کے اصول؟ انتخابات پر پچھلے انتخابات سے بھی زیادہ انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔ بھارت اور غیرملکی قوتیں ہمارے انتخابات میں فنڈنگ کررہے ہیں، حکومت کو آنکھیں کھولنی چاہئیں۔ بلاول کے بیرون ملک جانے پر انھوں نے کہاکہ مجھے علم ہے کہ وہ کیوں باہر گئے ہیں تاہم میں سیاستدانوں کی اولادوں تک نہیں جائوں گا۔
بلاول کی بجائے بینظیر کی بیٹی کو سیاست کرنی چاہیے تھی۔ بھٹوخاندان ختم ہوگیا ہے۔ اب یہ نئی پارٹی ہے۔ بلاول کی ابھی سیاست شروع نہیں ہوئی۔ ابھی زرداری کی سیاست ہے اور وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ سندھ میں ان انتخابات کے دوران بہت خون خرابا ہو گا۔ پنجاب میں 5سال پہلے والی پوزیشن نہیں۔ یہاں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ امیدہے کہ عمران خان یہاں سے سیٹ جیت جائیں گے۔ پرویزمشرف کچھ سوچ کرہی وطن واپس آئے ہوںگے۔