برطانوی ویزے کیلیے ٹھیکہ جیری فیڈیکس کو دے دیاگیا

پاکستانی تارکین وطن کو ویزہ فیس کی مدمیں تقریباً30سے50پائونڈ اضافی اداکرنے ہونگے

پاکستانی تارکین وطن کو ویزہ فیس کی مدمیں تقریباً30سے50پائونڈ اضافی اداکرنے ہونگے فوٹو: فائل

ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ایک ملین سے زائدبرطانوی تارکین وطن پرایسے وقت میں پاکستان ہائی کمیشن لندن نے ایک اورمالی بوجھ کابم گرایاجب یہ تارکین وطن پہلے ہی پاکستان ایئرلائن کے من مانے کرائے اورپاکستانی ویزہ کی بھاری فیس کارونارہ رہے تھے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بلاجوازپاکستانی ویزہ درخواستوں کی وصولی کاٹھیکہ جیری فیڈیکس کو دے کرتارکین وطن کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے جس کی وجہ اب برطانوی تارکین وطن کو بھاری ویزہ فیس کے ساتھ جیری فیڈیکس کی فیس کی مدمیں لگ بھگ 30سے 50 پائونڈ ادا کرنے ہوں گئے۔




برطانوی تارکین وطن میں پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے ویزہ درخواستوں کی وصولی کاٹھیکہ دیے جانے پر سخت ردعمل دیکھاجارہاہے کیونکہ برطانیہ میں تمام ممالک کے سفارتخانے محفوظ ہیں،آج تک کسی بھی ملک کے سفارت خانے نے برطانیہ میں ویزہ درخواستوں کاکسی کمپنی کوٹھیکہ نہیں دیالیکن نہ جانے کیوں اورکن وجوہات کی بناپرپاکستان ہائی کمیشن نے یہ ٹھیکہ جیری فیڈیکس کودیکربرطانوی تارکین وطن کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔
Load Next Story