حکومت پولیوکے خاتمے کیلیے پر عزم ہےآصفہ بھٹوزرداری
پاکستان کی سفیرسے انسدادپولیو پروگرام کے سینئرافسرکی ملاقات، پولیوخاتمہ پر تبادل خیال
صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اورپولیوخاتمے کے کیلیے پاکستان کی سفیرآصفہ بھٹو زرداری سے انسدادپولیو پروگرام کے سینئرافسرمائیکل گیلوے نے ملاقات کی اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلیے پر عزم ہے تاہم ابھی اس مرض کی روک تھام کیلیے بہت سے اقدامات کرنا باقی ہیں جن پر حکومت توجہ دے رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہمارا عزم پختہ ہے ا ورہم ملک سے اس موذی مرض کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔
انسدادپولیو پروگرام کے سینئرافسرمائیکل گیلوے نے آصفہ بھٹو زرداری کے جذبے کی تعریف کی اور انھیں ادارے کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،انسداد پولیو کے بارے میں فوکل پرسن بیگم شہناز وزیر علی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔