خیبر پختونخوا پولیس کے 509 اہلکار نقل کرتے پکڑے گئے

نقل کرنے والے اہلکاروں کے پرچے منسوخ کردیئے گئے ہیں، ترجمان پولیس

امتحانی سینٹرز میں نقل کرنے والے اہلکاروں کو ایٹا کے عملے نے پکڑا، ترجمان پولیس ۔ فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا میں ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوشن ایجنسی(ایٹا) کے زیر اہتمام پولیس کے محکمانہ امتحان میں 509 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں پولیس کے محکمانہ امتحان میں 8439 اہلکاروں نے حصہ لیا جس میں سے 509 نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔


ترجمان پولیس کے مطابق ریجن پشاور اور مردان میں 2800 اہلکاروں نے امتحان دیا جن میں سے 388 نقل کرتے پکڑے گئے، ہزارہ ریجن میں 1020 اہلکاروں نے امتحان دیا جس میں 12 نقل کرتے پکڑے گئے، ملاکنڈ ریجن میں 2414 اہلکاروں نے امتحان میں حصہ لیا ان میں سے 38 نقل کرتے پکڑے گئے، کوہاٹ اور بنوں ریجن میں 1337 اہلکاروں نے امتحان دیا اور 26 نقل کرتے پکڑے گئے جب کہ ڈی آئی خان ریجن میں 868 اہلکاروں نے امتحان دیا جس میں سے 45 نقل کرتے پکڑے گئے۔

ترجمان کے مطابق امتحانی سینٹرز میں نقل کرنے والے اہلکاروں کو ایٹا کے عملے نے پکڑا اور بعض سینٹرز میں ایٹا کا عملہ مکمل تربیت یافتہ نہیں تھا جب کہ نقل کرنے والے اہلکاروں کے پرچے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
Load Next Story