تخت لاہور اس بار چھین لیں گے آصف زرداری
پچھلے انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، اب نہیں، آصف زرداری کی پارٹی عہدیداروں سے گفتگو
سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ تخت لاہور اس بار ان سے چھین لیں گے۔
اسلام آباد میں اوکاڑہ اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مشن ملک سے دہشت گردی، بیروزگاری، جہالت اورغربت کا خاتمہ ہے، بلاول آنے والا روشن کل ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، اب ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔ بلاول میدان میں آچکے ہیں ہم سب مل کر محترمہ کے خوابوں کی تعبیر پوری کریں گے۔ تخت لاہور اس بار ان سے چھین لیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا وقار بلند کیا ہے، سپریم عدالت کو اپنے ماتھے کا جھومر بنایا ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئندہ انتخابات میں پارٹی کی تیاری اور حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔