چیئرمین نیب کی توہین عدالت کیس میں انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کل تک ملتوی
چیئرمین نیب نے صدر کو سپریم کورٹ کے بارے میں خط لکھا اور وہ میڈیا میں بھی آیا، جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی توہین عدالت کیس میں انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔
جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں دو باتیں اہم ہیں چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو سپریم کورٹ کے بارے میں خط لکھا اور وہ میڈیا میں بھی آیا، جس پر چیئرمین نیب کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین نیب نے تفتیشی ادارے کے کام میں مداخلت پر صدر مملکت کو خط لکھا اور ان کا خط صرف صدر مملکت کے لیے تھا، انہوں نے میڈیا کو خط جاری نہیں کیا تھا، جس نے یہ خط میڈیا کو جاری کیا اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔
سپیم کورٹ نے چیئرمین نیب کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد کیس سے متعلق مکمل رکارڈ طلب کر تے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت منگل تک کے لئے ملتوی کردی۔