اداکار بنے صحافی
صحافت ایک مشکل پیشہ ہے جس کا اعتراف وہ اداکار بھی کرتے ہیں جو ماضی میں صحافی کا رول کرچکے ہیں۔
اداکاروں اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔ صحافی اخبارات و رسائل کے قارئین اور ٹیلی ویژن چینلز کے ناظرین کے لیے شوبز ورلڈ سے متعلق تازہ ترین چیزیں حاصل کرنے کے لیے فلمی ستاروں اور شوبز کی دیگر شخصیات سے ہمہ وقت رابطے مں رہتے ہیں۔
دوسری جانب اس جہان رنگ و نور کے باسی بھی ذرائع ابلاغ میں ' اِن ' رہنا چاہتے ہیں۔ بعض اوقات فلمی ستاروں کو صحافیوں کے کٹیلے سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صحافت ایک مشکل پیشہ ہے جس کا اعتراف وہ اداکار بھی کرتے ہیں جو ماضی میں صحافی کا رول کرچکے ہیں۔ اب کچھ نئے ستارے اس تجربے سے گزرنے والے ہیں۔ ذیل کی سطور میں ہم ان ہی اداکاروں کا تذکرہ کررہے ہیں جنھیں آپ جلد ہی سلور اسکرین پر صحافی کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے دیکھیں گے۔
کرینا کپور: بولی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ ، پروڈیوسر پرکاش جی کی اگلی فلم (ستیہ گڑھا) میں ایک ایسی صحافی کا رول کررہی ہے جو سیاست سے متعلق رپورٹنگ پر مامور ہے۔ اس فلم میں کرینا کا کردار معروف نیوز چینل سی این این کی عالمی شہرت یافتہ رپورٹر کرسٹن ایمن پور سے متاثر ہے۔کرسٹن جنگی محاذوں سے رپورٹنگ کے لیے بین الاقوامی شناخت رکھتی ہے۔ پرکاش جی کا کہنا ہے کہ یہ کرینا کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے۔
امرتا راؤ: معصوم صورت والی اداکارہ نے ''میں ہوں نا'' ''وواہ'' اور ''ویلکم ٹو سجن پور'' جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنایا اب تک امرتا نے ہلکے پھلکے رومانوی کردار ہی ادا کیے ہیں مگر ''سنگھ صاحب دی گریٹ'' میں وہ صحافی برادری کی نمائندگی کرتی نظر آئے گی۔ کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں امرتا میک اپ سے عاری اپنے اصل چہرے میں دکھائی دے گی۔ ''سنگھ صاحب دی گریٹ '' میں ہیرو کا رول سنی دیول کے حصے میں آیا ہے۔
نرگس فخری: نرگس نے اپنی پہلی ہی فلم سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھولیا تھا۔ اس کی اولین فلم ڈائریکٹر امتیاز علی کی ''راک اسٹار'' تھی۔ اس فلم میں نرگس نے ہیر کا رول کیا تھا۔ اس کردار میں نرگس کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔ نرگس کی والدہ کا تعلق جمہوریہ چین سے ہے جب کہ اس کے والد پاکستانی ہیں۔ نرگس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اپنی اگلی فلم میں وہ ایک برطانوی صحافی کا رول کررہی ہے۔ نرگس کا کردار ایوارڈ یافتہ صحافی ، مصنف اور دستاویزی فلم ساز انیتا پرتاب کی زندگی سے متاثر ہے۔
جیکی شیروف: ماضی کے سپر اسٹار کوڈچ فلم ساز لارنس پوسٹما نے اپنی پہلی بولی ووڈ فلم '' کور اسٹوری'' میں ایک صحافی کے کردار میں سائن کرلیا ہے۔ اس فلم میں میں جیکی ایک گلیمرس اداکار کی زندگی سے متعلق تفصیلات جمع کرتا ہوا نظر آئے گا۔ جیکی اس بارے میں کہتا ہے ''میں نے 30 برسوں میں بے شمار صحافیوں کا سامنا کیا ہے۔ درحقیقت میرے والد بھی صحافی تھے۔ مجھے اس کردار کی ادائیگی میں کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی کیوں کہ بہت سے صحافی میرے دوست ہیں اور مجھے ان کے طریقۂ کار کا بہ خوبی علم ہے۔''