ملک میں صرف ایم کیو ایم پاکستان نے نظریاتی سیاست کی فاروق ستار

ہمیں ایم پی اے چاہییں پیسے بنانے والی اے ٹی ایم مشینیں نہیں، فاروق ستار

میری 35 سالہ سیاسی جدو جہد شفاف رہی ہے, ڈاکٹر فاروق ستار فوٹو : فائل

FLORIDA:
ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی گروپ ) کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر کسی جماعت نے نظریاتی سیاست کی ہے تو وہ صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے۔


راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف ایم کیو ایم ہے، پاکستان کے مظلوموں کی نجات دہندہ ایم کیوایم پاکستان ہے کیونکہ اگر پاکستان میں کسی جماعت نے نظریات کی سیاست کی تو وہ بھی ایم کیو ایم پاکستان ہے، سب سے زیادہ متوسط طبقے کے ایم این اے اور ایم پی اے ایم کیو ایم پاکستان نے بھیجے ہیں۔ ہمیں ایم پی اے چاہییں پیسے بنانے والی اے ٹی ایم مشینیں نہیں، ہم ایک ایک پاکستانی کو بااختیار اور سرکاری دفاتر کے کلچر کو بدل کر دکھائیں گے، ہم نے پورے پاکستان سے کارکنوں کو نمایندگی دی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سابق رابطہ کمیٹی نے مجھے عہدے سے ہٹادیا لیکن میں عوام میں جا کر دوبارہ منتخب ہوا، موجودہ رابطہ کمیٹی سابق رابطہ کمیٹی سے زیادہ مضبوط ہے جس میں خواتین کی تعداد بھی پہلے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری سربراہی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا حالانکہ میری 35 سالہ سیاسی جدو جہد شفاف رہی ہے۔
Load Next Story