نئی بننے والی فلموں کی تشہیر سوشل میڈیا پر بھی ہونی چاہیے ماتیرا
فلم سائن کرتے ہوئے جلدی نہیں ہوتی، جوکام اچھا نہ لگے اس کاانکارکردیتی ہوں، اداکارہ وماڈل کی ایکسپریس سے گفتگو
اداکارہ وماڈل ماتیرا نے کہا کہ بظاہر تو اس وقت ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے لیکن اس کا بھرپورفائدہ اٹھانے کے لیے اگرمثبت اندازمیں کام کیا جائے توہماری فلم ہی نہیں بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کوبے حد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے ماتیرا نے کہا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا کوبہت اہمیت حاصل ہے۔ خاص طورپرنوجوان نسل توسوشل میڈیا کے ذریعے مختلف شعبوں میں ایسے حیرت انگیزکارنامے انجام دے رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
اداکارہ نے کہا کہ کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی اسپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظرآتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ سوشل میڈیا نے ایک نئی دنیا کوجنم دیدیا ہے، جس کے ذریعے ہر کوئی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں لگا ہے۔ لیکن مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں ابھی تک سوشل میڈیا سے استفادہ نہیں کیا جا رہا۔ اچھی اورمعیاری فلمیں توپروڈیوس ہورہی ہیں لیکن ان کی پروموشن کیلیے سوشل میڈیا کوغیرضروری سمجھا جارہا ہے۔
ماتیرا نے کہا کہ ہمارے ملک کے اکثر فنکار اور تکنیک کاریہ بات کرتے ہیں کہ ہماری منزل انٹرنیشنل مارکیٹ ہے لیکن کوئی بھی اس مارکیٹ تک جانے کیلیے کوشش نہیں کرتا۔ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ مضبوط سوشل میڈیا ہے۔ انٹرنیٹ کی اس جدت نے سب کچھ بہت آسان کردیا ہے۔ اب ہم وہ سب کچھ تودیکھ سکتے ہیں، جوہمارا دل چاہتا ہے لیکن تشہیری مہم کے انداز کچھ ایسے ہیں کہ جوکچھ ہم نہیں بھی دیکھنا چاہتے وہ بھی اس پرنظرآتا ہے۔ میرے نزدیک تویہ ایک بہت اچھی چیز ہے اوراس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں ماتیرا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کرفلم اورٹی وی کے پروگرام سائن کیے ہیں۔ اس لیے مجھے کسی بھی طرح کی جلدی نہیں ہوتی۔ جوکام اچھا لگتا ہے وہ کرتی ہوں اورجومیری سمجھ سے باہر ہو، اس کو انکار کر دیتی ہوں۔