کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ٹائیفائیڈ پھیلنے لگا
اینٹی بائیوٹک دواؤں کا غیر ضروری استعمال روکنے سے بیماری پر باآسانی قابو پایا جا سکتا ہے، ماہرین صحت
ماہرین طب کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ٹائیفائیڈ کے کیس سامنے آرہے ہیں.
ماہرین صحت کے مطابق اینٹی بائیوٹک کا غیر ضروری استعمال روکنے سے بیماری پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے، ماہرین طب کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں ملٹی ڈرگ ریسسٹینس ٹائیفائیڈ کے کیس سامنے آ رہے ہیں۔
انڈس اسپتال کراچی کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر فرید الدین کے مطابق کراچی میں بھی بچے ایم ڈی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہورہے ہیں،آغا خان یونیورسٹی کی تحقیق میں اس ٹائیفائیڈ کی وجہ آلودہ پانی قرار دیا گیا تھا۔
ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کا غیر ضروری طور پر کا استعمال روکنے سے بیماری پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے مطابق حیدرآباد کے علاوہ ٹنڈو الہ یار، بدین اور جام شورو اضلاع میں بھی یہ ٹائیفائیڈ بیکٹیریا رپورٹ ہوا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت نے بھی آگاہی کی مہم شروع کی ہے اور عالمی ادارے صحت (ڈبلیو ایچ او)کے تعاون سے کلورین کی ٹیبلٹس بھی فراہم کی جارہی ہیں۔