حادثات میں 3 افراد ہلاک مزدور دوران کام چھت سے گرگیا
ٹریفک حادثات گلستان جوہر اور عوامی کالونی میں پیش آئے، نارتھ کراچی میں مدرسے کی دیوار گرنے سے نوجوان بابر ہلاک ہوگیا
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک16میں تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گلستان جوہر پولیس کے مطابق کانٹی نینٹل بیکری کے قریب تیز رفتار کار رجسٹریشن نمبر AGZ-959 اور موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر HAA-5416 میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 66 سالہ نسیم ولد خدا بخش اور ایک راہگیر 22 سالہ الطاف عباسی ولد محمد یار ہلاک ہوگئے۔
متوفی نسیم ملیر کا جبکہ الطاف گلستان جوہر کا ہی رہائشی تھا، کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ عمیر ولد ظفر دین ہلاک ہوگیا تاہم علاقہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
سائٹ ایریا میں موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی گلی میں موبائل فون کے ٹاور پر کام کے دوران بلندی سے کوئی چیز نیچے گری جوکہ نیچے کھڑے انجینئر 28 سالہ عبدالرافع ولد مجیب الرحمن کے سر پر لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
متوفی سیکٹر 15-A بفرزون کا رہائشی تھا،فیروز آباد کے علاقے کشمیر روڈ پر ایک بنگلے میں کام کے دوران چھت سے گر کر مزدور 55 سالہ سیفل ولد محمد اسماعیل ہلاک ہوگیا،متوفی کا آبائی تعلق دادو سے تھا، نارتھ کراچی کے علاقے سرسید ٹائون میں مدرسے کی دیوار گرنے سے 18 سالہ بابر ولد عبداللہ ہلاک ہوگیا جس کا آبائی تعلق میانوالی سے تھا۔