فیصل صالح حیات کی صدارت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن بحال کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے پی ایف ایف کا چارج فوری طور فیصل صالح حیات کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے
لاہور ہائی کورٹ نے سید فیصل صالح حیات کی صدارت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو بحال کر دیا، عبوری ذمہ داریاں سنبھالنے والے ایڈمنسٹریٹر کو چارج فوری طور فیصل صالح حیات کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عدالت کی طرف سے فیصلے میں پی ایف ایف کے الیکشن میں فیصل صالح کے انتخاب کو درست قرار دیتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کسی بھی قسم کی مداخلت سے روک دیا گیا ہے، 2 رکنی بنچ نے 30 جون 2015 کو سنگل بنچ کی جانب سے فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کو غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات اور ظاہر شاہ گروپ میں تقسیم تھے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی سے قبل فیفا نے پی ایف ایف کو دھڑے بندی ختم کرنے کے لئے تنبیہ کی تھی، تاہم اس کے باوجود دونوں دھڑے اپنی ضد پر اڑے رہے تھے۔
2015 میں ہونے والے انتخابات کو سنگل بنچ کی جانب سے کالعدم قرار دیتے ہوئے جسٹس (ر) اسد منیر کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا۔ اکتوبر 2017 میں فیفا نے تیسرے فریق کی مداخلت کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ اب عدالتی فیصلے کے بعد فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کئے جانے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔