جامعہ کراچی میں اصولوں کے برخلاف 25 اساتذہ کی ترقی
ترقی پانے والے اساتذہ کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے اصولوں کے برعکس نوازا گیا۔
جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ایچ ای سی کے رائج قوائد کے برعکس قوانین میں نرمی کرتے ہوئے یونیورسٹی کے 25 اساتذہ کواگلے گریڈزمیں ترقی دیدی ہے۔
اس فیصلے کی منظوری ایک روز قبل منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی جوشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصرکی زیرصدارت منعقدہوااجلاس میں اسسٹنٹ پروفیسراورایسوسی ایٹ پروفیسرکے عہدوں پر کام کرنے والے ایسے اساتذہ جو ایچ ای سی کے مروجہ اصولوں کے تحت اگلے گریڈزمیں ترقی کے اہل نہیں تھے انھیں ''ہارڈشپ'' کے نام پررعایت دیتے ہوئے بالترتیب گریڈ20 اور 21 میں ترقی دیے جانے کی منظوری دیدی گئی۔
تاہم ان اساتذہ کوان گریڈزکے مساوی عہدہ نہیں دیا جائے گا گریڈزکے حصول کے بعد یہ اساتذہ متعلقہ گریڈکی تمام مالی مراعات کے اہل ہوں گے اور ریٹائرمنٹ کے وقت ان کے فنڈز اور پنشنز بھی متعلقہ گریڈزکے حوالے سے جاری کی جائے گی واضح رہے کہ اگلے گریڈ میں ترقی پانے والے اساتذہ ایسوسی ایٹ پروفیسر یا پروفیسرکے عہدے پرترقی کے لیے رائج قوائد وضوابط کے حامل نہیں تھے۔
بعض پی ایچ ڈی نہیں تھے جبکہ بعض کی پبلیکیشنز مکمل نہیں تھی یا مطلوبہ جرنلزمیں شائع نہیں ہوئی تھیں جبکہ کچھ کی ''لینتھ آف سروس''مکمل نہیں ہوئی تھی تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کاوقت قریب آچکاتھا یاد رہے کہ گزشتہ دور میں وفاقی اردویونیورسٹی بھی اسی طرز پر اپنے 25 کے قریب اساتذہ کواگلے گریڈزمیں ترقی دے چکی ہے۔