آئی پی ایل چھٹے ایڈیشن کی آج رنگا رنگ افتتاحی تقریب
شاہ رخ خان، کترینہ اور دیپیکا کے ہمراہ شائقین کو جھومنے کا پورا موقع فراہم کریں گے۔
آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منگل کو سالٹ لیک اسٹیڈیم کولکتہ میں سجے گی۔
بھارتی فلم نگری کے سپراسٹار شاہ رخ خان اپنی ساتھی اداکاراؤں کترینہ کیف اور دیپیکا پڈکون کے ہمراہ اپنے مشہور گیتوں پر شائقین کو جھومنے کا پورا موقع فراہم کرینگے، تقریب کو چار چاند لگانے کیلیے کیوبن نژاد امریکی ریپ گلوکار پٹ بال بھی بطور خاص مدعو ہیں، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی کو ایونٹ کا افتتاحی الاؤ روشن کرنے کی دعوت دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب کی موسیقی ممبئی کے میوزک ڈائریکٹر پریتم نے ترتیب دی، تقریب کی شروعات رابندر ناتھ ٹیگور کے گیت' اگونر پروشمنی ' سے ہوگی جو پس منظر میں بجایا جائے گا، اس پر طلبا ' اوم ' فارمیشن پر ٹارچز اٹھائے اسٹیڈیم کے وسط میں پہنچیں گے، جس کے بعد مختلف دھنوں پر وہ مزید انداز اپناکر شائقین کو محظوظ کریں گے۔
ٹارچ ڈانس کے بعد سنتوش شیٹی کا مرتب کردہ کارنیوال پیش کیا جائیگا، یورپ سے آنے والے فلائنگ ڈرمرز بھی اپنی مہارت دکھائیں گے، ڈانسرز کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیاگیا جو الگ الگ دھنوں پر تھرکتے رہیں گے، چینی فنکار بھی اپنی مہارت سے بھارتی شائقین کو مبہوت کرنے کیلیے پوری طرح تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔
دوران تقریب ایونٹ میں شامل تمام 9 ٹیموں کے کپتان آئی سی سی کی اسپرٹ آف کرکٹ ' پلے ہارڈ ، پلے فیئر ' پر دستخط کریں گے، جس کے بعد دفاعی چیمپئن کولکتہ کے کپتان گوتم گمبھیر ٹرافی کو دوبارہ میدان میں لائیں گے،دوسری جانب افتتاحی تقریب کے میزبان شاہ رخ نے شائقین سے وعدہ کیا کہ وہ انھیں اس مرتبہ ایسی تفریح فراہم کریں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ملی ہوگی۔