مختلف شہروں میں ویمنز ہاکی اکیڈمیز بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد،کراچی، فیصل آباد اور ملتان کی پلیئرز کو کھیل نکھارنے کا موقع ملے گا
پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمنز ونگ نے کھیل کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی تیارکرلی۔
لاہورمیں پہلی اکیڈمی کا قیام ہوچکا، کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے سابق اولمپئنز اور خاتون پلیئرز کی خدمات حاصل کی گئیں اور ان کی مدد سے عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
لاہور میں لڑکیوں کی گہری دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد،کراچی، فیصل آباد ، ملتان میں بھی اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔پی ایچ ایف ویمنز ونگ کی نائب صدر پروین گل نے کہاکہ ہاکی قومی کھیل ہے، ہم فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا اور سیکرٹری آصف باجوہ کے مشکور ہیں کہ خواتین کو بھی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے جدیدسہولتیں فراہم کی جار رہی ہیں۔
نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ لاہور میں پہلی ویمنز اکیڈمی کے قیام کے لیے کوششیں رنگ لائیں، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جارہا ہے، فیڈریشن نے ہاکیز اور دیگر قیمتی سامان بھی مہیا کردیا، دیگر شہروں میں بھی یہ سلسلہ شروع ہونے کے بعد مضبوط قومی اسکواڈ تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔