ریاض حسین پیرزادہ کا وزارت سے استعفیٰ ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ
ریاض حسین پیرزادہ کا وزارت سے استعفیٰ، ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اور (ن ) لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کرپشن کی نہ کرتا ہوں بلکہ اسے ناسور سمجھتا ہوں حالات سے گھبرانے والا نہیں ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
ریاض حسین پیرزادہ نے کہا جو بھی فیصلہ کیا حلقے کی عوام سے مشاورت کی، میرے بڑے سیاسی فیصلے کو عوام کی تائید حاصل ہوتی ہے، آئندہ سیاست پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی سے کرونگا، حلقہ کی عوام نے فری ہینڈ دے دیا، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد روانگی سے قبل گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ حاصل پورمیں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بڑا فیصلہ کیا اپنے حلقے کی عوام سے فیصلہ لیا اور تائید کرائی کیونکہ میری سیاسی طاقت کا سرچشمہ میرے حلقہ کی عوام ہیں جنہوں نے مجھے بارہا قومی اسمبلی میں ووٹ دے کر بھیجا اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی رائے کو اہمیت دی ہے۔