متحدہ میرے مقابلے پر امیدوار بٹھالے گیمشرف
سابق صدر مسقط کے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پیر کی شب اسلام آباد پہنچ گئے بینظیر بھٹو انڑنیشنل ائیرپورٹ پر اے پی ایم ایل کے چند کارکنوں نے انکا استقبال کیا۔
سابق صدر کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے جو مسقط سے چارٹر کیا گیا تھا کراچی سے سہ پہر چار بج کر آٹھ منٹ پر روانہ ہوا، اسلام آباد میں خراب موسم کی وجہ سے طیارے کو لاہور ڈائیورٹ کردیا گیا ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کے ساتھی راشد قریشی نے بتایاکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ائیرپورٹ پر سابق صدر مشرف کو کارکنوںسے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس سے پہلے جب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے طیارے کو لاہور میں اتارا گیا تو سابق صدر کو حج ٹرمینل کے وی آئی پی لاؤنج میں ت3 گھنٹے تک بیٹھنا پڑا، اطلاع ملتے ہی آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن بھی ائیر پورٹ پہنچ گئے تاہم انھیں آگے نہ جانے دیا گیا۔ ثناء نیوز کیمطابق پرویز مشرف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں حلقہ این اے 250 سے اپنے امید وار کو ان کے حق میں دستبردار کروا دے گی۔
عمران خان کے مستقبل کے بارے میں پرویز مشرف نے کہا کہ انھیں کوئی سونامی آتا تو دکھائی نہیں دے رہا لیکن عمران خان اگر وسیع انتخابی اتحاد بنا لیں تو شاید وزیر اعظم بن جائیں۔ ہمارے مانٹیرنگ ڈیسک کے مطابق عمان کی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیلیے خصوصی طیارہ بھجوا دیا ہے ، آئی این پی کے مطابق پرویز مشرف نے 9 سیٹر طیارہ یو اے ای کی ایک کمپنی سے کرایے پر حاصل کیا ہے۔