بلاول بھٹو غیر ملکی دورہ مکمل کر کے کراچی پہنچ گئے

شکایات اور میڈیا سیل فعال ، رہنما و کارکن ٹکٹوں کی تقسیم پر شکایات کر سکیں گے

کل بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت اوراجلاس کی صدارت کرینگے فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری غیر ملکی دورہ مکمل کرکے پیر کی شب کراچی پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بھٹو کی 34 ویں برسی کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے اور وہ نوڈیرو میں پارٹی کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، توقع ہے کہ وہ نوڈیرومیں 3 اپریل کو ہونے والے جلسے سے خطاب بھی کرینگے ۔




بلاول بھٹو نے کراچی آمد کے فوری بعد بلاول ہاؤس میں میڈیا اور شکایات سیل کو فعال کر دیا جہاں آج سے پارٹی رہنما ، عہدیدار اور کارکنان پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اپنے تحفظات اور شکایات درج کرا سکیں گے ، بلاول 4 اپریل کو اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story