بہتان تراشی جھوٹ اورالزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں نوازشریف

میں عمران خان نہیں ہوں کہ ایک کان سے سنوں اورمیڈیا پرآکربول دوں، سابق وزیراعظم

 بابراعوان اس گھرکوغیر قانونی کہتے تھے اورآج ان کے وکیل ہیں، نواز شریف: فوٹو: فائل۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والے آدمی نہیں اور یہی فرق مجھ میں اور عمران خان میں ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بنی گالا والے گھرسے متعلق خبرکا جائزہ لے رہے ہیں، عمران خان کا جعلی سرٹیفکیٹ کی بات کل سے بہت عام ہے، میں بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں اوریہ ہی فرق مجھ میں اورعمران خان میں ہے، اورنہ ہی میں بغیر تحقیق کے ایک کان سے سن کرمیڈیا پرآکربولنے والا آدمی ہوں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے بنی گالا کے گھر کا این او سی جعلی نکلا

نوازشریف نے کہا کہ بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے اورآج ان کے وکیل ہیں، اس کے بعد دیکھتے ہیں بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے جب کہ حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان کے گھرکے جعلی سرٹیفکیٹ پراہم مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
Load Next Story