پاکستان سے تعلقات منقطع نہیں کررہے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ
امریکا پاکستان کو افغان استحکام کے لیے کلیدی حصہ سمجھتا ہے، ایلس ویلز
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہ ہر گز نہ سمجھا جائے کہ امریکا پاکستان سے تعلقات منقطع کررہا ہے۔
وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں یہ ہر گز نہ سمجھا جائے کہ امریکا پاکستان سے تعلقات منقطع کررہا ہے، امریکا پاکستان کو افغان استحکام کے لیے کلیدی حصہ سمجھتا ہے جب کہ پاکستان کے مفادات کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں تجارتی و معاشی تعلقات پر توجہ مرکوز ہے، انتہا پسند تنظیموں کے خلاف پاکستان سے شراکت داری چاہتے ہیں اور طالبان کی مذاکرات میں شرکت کا معاملہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وسط ایشیائی سی 5 پلس ون پروگرام دہشت گردی کے خاتمے کا ستون ہے جب کہ عراق اور شام میں داعش کو شکست ہو رہی ہے۔