انتظارقتل کیس کا چالان پیش اینٹی کارلفٹنگ سیل کے 2 اہلکارذمہ دارقرار
انتظار کانسٹیبل بلال کی گولیوں کا نشانہ بنا جبکہ فائرنگ کے بعد مدیحہ خوف زدہ ہوکر رکشے میں چلی گئی، چالان کا متن
پولیس نے عدالت میں انتظار قتل کیس کا عبوری چالان پیش کردیا ہے جس میں اینٹی کارلفٹنگ سیل کے دو گرفتاراہلکاروں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چوڈیشل میجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں انتظارقتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے واقعے کے ڈیڑھ ماہ بعد کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا۔ جس میں مقتول کے والد اشتیاق احمد اور مدیحہ کیانی سمیت 28 گواہوں کے نام شامل ہیں۔
تفتیشی افسرنے اپنی تحقیقات میں انتظارکے قتل کے بعد عہدے سے ہٹائے گئے ایس ایس پی مقدس حیدر، مقتول کی دوست مدیحہ کیانی، بیرون ملک مقیم ماہ رخ، اس کے والد سہیل اورایک گرفتار پولیس اہلکار غلام عباس کوکلین چٹ دے دی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: انتظار احمد کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا
چالان کے مطابق 13 جنوری کو ڈیفنس میں اپنی دوست مدیحہ کیانی کے ساتھ کارمیں جاتے ہوئے مقتول انتظار پر دانیال اوربلال نامی پولیس اہلکاروں نے گولیاں چلائیں، کانسٹیبل بلال کی گولیوں کا نشانہ انتظار بنا جبکہ فائرنگ کے بعد مدیحہ کیانی خوف زدہ ہوکر رکشے میں بیٹھ کر چلی گئی، مدیحہ نے فائرنگ کی اطلاع اپنے ایک مشترکہ دوست سلیمان کو دی۔
دوسری جانب انتظار قتل کیس کی جے آئی ٹی کام کررہی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ 5 مارچ کو حتمی چالان جے آئی ٹی کی رپورٹ سمیت عدالت میں پیش کیا جائے۔ حتمی چالان کے بعد پولیس اہلکاردانیال اوربلال پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔