عمران خان نیازی ڈھٹائی کے ساتھ قوم سے جھوٹ بولتے ہیں شہباز شریف
عمران خان نیازی کی باتوں کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی ڈھٹائی کے ساتھ قوم سے جھوٹ بولتے ہیں تاہم ان کی باتوں کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی ڈھٹائی کے ساتھ قوم سے جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے فیصل سبحان کا نام لے کر جھوٹ بولا تاہم عمران خان نیازی کی باتوں کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس دیا ہے لیکن وہ تاریخ پر تاریخ لے رہے ہیں اور نوٹس کا جواب دینے کے بجائے الزام لگاتے ہیں جب کہ یہاں صدیاں بیت جاتی ہیں لیکن فیصلے نہیں ہوتے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے پر کوئی شرم نہیں آتی، عمران خان نے پہلا الزام لاہور کی میٹرو بس منصوبے پر لگایا، ملتان میٹرو بس منصوبے پر بھی بے بنیاد الزامات لگائے گئے تاہم کئی بار کہا کہ قصوروار ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں جھوٹ ثابت ہو تو عمران خان کسی درگاہ پر بیٹھ جائیں اور کسی حجرے میں بیٹھ کر تربیت حاصل کریں، خیبرپختونخوا میں بلین ٹری کا منصوبہ بہت بڑا فراڈ ہے اب حقائق سامنے آرہے ہیں، اس کے علاوہ کے پی کے میں 74 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ بھی جھوٹ کا پلندہ ہے۔

عمران خان کی باتوں کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، شہباز شریف
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی ڈھٹائی کے ساتھ قوم سے جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے فیصل سبحان کا نام لے کر جھوٹ بولا تاہم عمران خان نیازی کی باتوں کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس دیا ہے لیکن وہ تاریخ پر تاریخ لے رہے ہیں اور نوٹس کا جواب دینے کے بجائے الزام لگاتے ہیں جب کہ یہاں صدیاں بیت جاتی ہیں لیکن فیصلے نہیں ہوتے۔
قصوروار ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب