نواز شریف کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں بلاول بھٹوزرداری
نوازشریف قومی اثاثوں اورجمہوریت کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
ISLAMABAD:
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام جمہوریت چاہتی ہیں لیکن نوازشریف قومی اثاثوں اورجمہوریت کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں اور پورے سسٹم کو بند گلی کی طرف لے جارہے ہیں، وہ ہارس ٹریڈنگ کے استاد ہیں ہم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 3 بار وزیراعظم بننے والے نوازشریف نے پارلیمنٹ مضبوط بنانے کے لیے کیا کیا؟ ہم نے عدلیہ میں اصلاحات کا کہا تھا لیکن سابق وزیراعظم نے ایک اجلاس نہیں بلایا، آج ہماری خارجہ پالیسی بحران کا شکار ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف پورا نظام لپیٹنا چاہتے ہیں
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اپنے سوا کسی چیز کی فکر نہیں ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، پاکستان میں مجھے کیوں نکالا نہیں دیگر اہم مسائل ہیں لیکن یہاں عوامی مسائل کی بجائے مجھے کیوں نکالا اور پاناما پر بات ہورہی ہے، آئندہ انتخابات میں نوازشریف مجھے کیوں نکالا کے لیے اور پیپلزپارٹی عوام کے مسائل کے حل کے لیے میدان میں اترے گی اور مرکز میں حکومت بنائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کو اپنے تمام ادوارکا حساب دینا پڑے گا