کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن25 افراد زیر حراستاسلحہ برآمد

شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک رینجرز کی ٹارگٹڈ کا رروائیاں جاری رہیں گی، ترجمان رینجرز

قصبہ کالونی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں رینجرز کے 600 اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں فوٹو : روزنامہ ایکسپریس

کورنگی ، قصبہ کالونی اور کٹی پہاڑی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 25 افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں قیام امن کےلئے رینجرز کی کارروائیاں جارہی ہیں ، پیر اورمنگل کی درمیانی شب رینجرز کی بھاری نفری نے کورنگی نمبر ڈھائی نورانی بستی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا ، 2 گھنٹے سے زائد جاری سرچ آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔


رینجرز کی بھاری نفری نے اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میں بھی ٹارگٹڈ کارروائی کی ، جس کے دوران 12 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 36 چھوٹے بڑے ہتھیار بر آمد کیئے گئے ، اسلحے میں کلاشنکوفیں ، ریپیٹرز ، سیون ایم ایم رائفلیں ، ٹی ٹی پستولیں ، نائن ایم ایم پستولیں اور ایک ریوالور شامل ہے۔

قصبہ کالونی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں رینجرز کے 600 اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں ، آپریشن کے دوران سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی جبکہ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے زریعے علاقے کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک رینجرز کی ٹارگٹڈ کا رروائیاں جاری رہیں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story