نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف دائر پٹیشن خارج

جب باہمی مشاورت اور کمیٹیاں فیصلہ نہ کر سکیں تو معاملہ الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا، عدالت

جب باہمی مشاورت اور کمیٹیاں فیصلہ نہ کر سکیں تو معاملہ الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا، عدالت فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی تعیناتی کے خلاف دائر پٹیشن خارج کر دی.


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی غیر آئینی طریقے سے کی گئی ہے جس پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئین کے تحت ذمہ داری مکمل کی گئی جب باہمی مشاورت اور کمیٹیاں فیصلہ نہ کر سکیں تو معاملہ الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا، اس موقع پر عدالت نے پٹیشن خارج کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

Recommended Stories

Load Next Story