2020 تک پاکستان میں بجلی کی مجموعی طلب مکمل کر لیں گے چینی سفیر
2020تک پاکستان کو 33ہزار میگاواٹ بجلی درکار ہے اور یہ ہدف کامیابی سے حاصل کیا جائے گا، یاؤ جنگ
پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ 2020 تک سی پیک کے کئی اہم منصوبے مکمل کرلیے جائیں گے۔
گزشتہ روزسی پیک سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبے نے پاک چین تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے۔ چینی سفیرنے کہاکہ سی پیک سے صرف ایشیائی ممالک کوفائدہ نہیں بلکہ پوری دنیاکیلیے سودمندثابت ہوگا جب کہ پاکستان کے تعاون سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کوپہنچے گا۔
چینی سفیریاؤجنگ نے کہا کہ سی پیک کے تحت پہلے مرحلے میں توانائی کے منصوبوں پرکام کیاگیا جس سے بجلی کے بحران پرقابو پایا گیا، توانائی کے منصوبے ترجیح رہے ہیں، 2020تک پاکستان کو 33ہزار میگاواٹ بجلی درکار ہے اور یہ ہدف کامیابی سے حاصل کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ چین کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی علی بابا پاکستان میں جلدمتعارف ہو گی، بین الاقوامی برادری سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کررہی ہے۔
دوسری جانب سی پیک پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ جدید سلک روڈ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اس سے دنیا کا منظر نامہ تبدیل ہوجائیگا۔