جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد
170 جائیدادیں تحویل میں لے لیں، تمام آپریشنز اسلام آباد انتظامیہ، پنجاب، ایمبولینسز ہلال احمر کے حوالے۔
ISLAMABAD:
وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے آپریشنز حکومتی تحویل میں لے کر دونوں تنظیموں کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔
وفاقی حکومت نے پہلے جماعت الدعوۃ اور اس کے ذیلی اداروں کو عطیات اورچندہ دینے پرمکمل پابندی عائدکی تھی جبکہ بدھ کو اس کے منقولہ، غیرمنقولہ اور انسانی وسائل پر پابندی لگاتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کی۔
وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تمام آپریشنزاسلام آباد انتظامیہ اورپنجاب حکومت کے حوالے کردیئے ہیں، ان میں کچھ اسکول اور مدارس بھی شامل ہیں۔
فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اورجماعت الدعوۃ سے منسلک69 افرادکے بینک اکاؤنٹس منجمدکئے گئے ہیں، دونوں جماعتوںکی ایک کروڑ10 لاکھ روپے کی رقم بھی منجمدکی گئی ہے جبکہ70 افرادکیخلاف141 کیسوںکی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا دونوں تنظیموں کی 170 جائیدادیں تحویل میں لے کرایمبولینس انجمن ہلال احمرکے سپرد کر دی گئی ہیں۔ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سے وابستہ40 ویب سائٹس بھی بندکردی گئی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے امریکا اورفرانس سے بھی دونوں تنظیموں کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی درخواست کردی ہے۔
ادھرجماعت الدعوۃ پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے جماعت الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تعلیمی ادارے، ہسپتال اورایمبولینسیں سرکاری قبضہ میں لئے جانے پرشدیدردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بھارت وامریکہ کی خوشنودی کیلئے ایسی کارروائیاں کررہی ہے، جماعت الدعوۃ اورایف آئی ایف کے اثاثہ جات قبضہ میں لینے سے بلوچستان، سندھ، پنجاب، شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں جاری ریلیف سرگرمیاں شدید متاثرہوئی ہیں اورتعلیم وصحت سمیت دیگر رفاہی وفلاحی منصوبہ جات جاری رکھنا مشکل بنا دیا گیاہے، ہم حکومت پاکستان کے ان غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات کیخلاف بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے۔