کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم کئی طلبا زخمی
2 طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم اور پتھراؤ کے بعد کیمپس میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی اور تدریسی عمل معطل ہوگیا
وفاقی جامعہ اردو کے مولوی عبدالحق کیمپس میں طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی طلبا زخمی ہو گئے جب کہ ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 7 طلبا کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
اردو یونیورسٹی کے مولوی عبدالحق کیمپس میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم اور پتھراؤ کے نتیجے میں کئی طلبا زخمی ہوگئے کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے شام کے اوقات میں تدریسی عمل معطل کردیا جبکہ ڈنڈا بردار افراد نے طلبا اور اساتذہ کو کلاسزمیں محصور رہنے پر مجبور کردیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پا لیا جبکہ زخمی ہونے والے طلبا کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، اس دوران ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 7طلبا کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔