کرپشن کیس ڈاکٹرعاصم کو علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت مل گئی
ڈاکٹرعاصم کو اس مرتبہ تو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جارہی ہے لیکن آئندہ اجازت میڈیکل رپورٹس سے مشروط ہوگی، عدالت
احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کی کرپشن میں نامزد ملزم ڈاکٹرعاصم کو علاج کے لئے دبئی جانے کی اجازت دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی احتساب عدالت میں سابق مشیرِ پیٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق مشیرِ پیٹرولیم نے عدالت سے علاج کی غرض سے دبئی جانے کی اجازت کی درخواست کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرعاصم خود ایک اسپتال کے مالک ہیں اور یہاں بھی فزیوتھراپی کی سہولت موجود ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین پر فردِ جرم عائد
عدالت نے جناح اسپتال سے ڈاکٹرعاصم کے مرض سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو 3 سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کو اس مرتبہ بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن آئندہ اجازت رپورٹس سے مشروط ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کی احتساب عدالت میں گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین، بشارت مرزا، جمیل انصاری، ایس ایس جی سی ایم ڈی زوہیرصدیقی، ملک عثمان، خالد رحمان اور شعیب وارثی سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔