نگراں وفاقی کا بینہ نے حلف اٹھا لیا قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

نگراں کابینہ میں ڈاکٹرمشتاق کا نام بھی شامل تھا تاہم عین حلف برداری کی تقریب کے وقت ان کی کرسی اٹھا لی گئی

کابینہ کی وزارتوں کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، فوٹو ایکسپریس نیوز

14 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے تاہم ان کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی اور نگراں کابینہ کے ارکان سے صدر آصف زرداری نے حلف لیا، تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، بیوروکریٹس اور غیر ملکی سفرا کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی تاہم اس موقع پر سابق حکومت میں شامل کسی جماعت یا اپوزیشن کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔


نگران وفاقی کابینہ میں پنجاب سے ملک حبیب، احمد بلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک، عارف نظامی، شہزداہ احسان اشرف، سندھ سے سہیل وجاہت صدیقی اور مقبول ایچ رحمت اللہ ،بلوچستان سے عبدالمالک کانسی، اسد اللہ مندوخیل اور میر حسن ڈومکی جبکہ فیروز جمال شاہ کاکاخیل، ڈاکٹر یونس سومرو اور شہزاد جمال خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 15 رکنی نگراں وفاقی کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آج حلف 14 ارکان نے اٹھایا ، اعلان کردہ کابینہ میں شامل ڈاکٹر مشتاق کی کرسی عین حلف برداری کے وقت اٹھا لی گئی۔
Load Next Story