اداروں کے درمیان تناؤ اب زبان کے نیچے دبایا نہیں جاسکتا فضل الرحمان
نوازشریف کی عدالتوں میں ہفتے میں کئی کئی پیشیاں جب کہ کتنے ہی لوگوں کی مہینوں نہیں ہوتیں، فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اداروں کے درمیان تناؤ اب زبان کے نیچے دبایا نہیں جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی عدالتوں میں ہفتے میں کئی کئی پیشیاں جب کہ کتنے ہی لوگوں کی کئی مہینوں نہیں ہوتیں، نوازشریف کا رویہ سخت اورشہبازشریف کا نرم ہے، شہبازشریف سب کوساتھ لے کرچلنے کا پیغام دے رہے ہیں جب کہ اداروں کے درمیان تناؤاب زبان کے نیچے دبایا نہیں جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہم مرکز میں حکومت کو ووٹ دیں گے۔
ایم ایم اے کی بحالی سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو کو مرکزی جمعیت اہلحدیث کا لاہور میں جلسہ ہے، اس لئے اب ایم ایم اے کا اجلاس 8 مارچ کے بجائے اب 12 مارچ کو ہوگا ، ایم ایم اے کے پلیٹ فارم پر (ن) لیگ سے انتخابی ایڈجسٹمنٹ کو وقت آنے پر دیکھیں گے۔