کراچی نجی بینک سے گارڈ ڈاکوؤں کے ہمراہ 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

حیرت انگیز طور پر واردات سے کچھ دیر قبل ہی بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہوگئے تھے جس کی وجہ سے فوٹیج نہیں بن سکی

پولیس نے شک کی بنا پر بینک کے تمام عملے کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

ڈیفنس فیز ٹو سے نجی بینک کا گارڈ 5 ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔


بینک گارڈ محمد شاہد اور 5 ڈاکو اسلحہ سمیت نجی بینک میں گھسے اور عملے سمیت تمام لوگوں کو یرغمال بنا کر باآسانی 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ حیرت انگیز طور پر واردات سے کچھ دیر قبل ہی بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہوگئے تھے جس کی وجہ سے فوٹیج نہیں بن سکی۔ ڈکیتی میں ملوث گارڈ محمد شاہد کا تعلق نجی سیکیورٹی کمپنی سے ہے اور آج بینک میں تعیناتی کا اس کا دوسرا دن تھا۔ پولیس نے شک کی بنا پر بینک کے تمام عملے کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اب تک 8 بینک ڈکیتیاں ہوچکی ہیں لیکن ان وارداتوں کو روکنے کے لئے اب تک کوئی مؤثر انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔
Load Next Story