نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کابینہ میں 3 نئے ارکان شامل کرنے کا اعلان
شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب میں ایس ایچ او سے لے کر سیکرٹری کی سطح تک تبادلے کیے جائیں گے، نجم سیٹھی
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے صوبائی کابینہ میں 3 نئے ارکان شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ایس ایچ او سے لے کر سیکریٹری کی سطح تک تبادلے کیے جائیں گے۔
لاہور میں نجم سیٹھی نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض اور منظور وٹو سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب میں ایس ایچ او سے لے کر سیکرٹری کی سطح تک تبادلے کیے جائیں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بسنت کے حوالے سے 3 دن میں فیصلہ کرلیا جائے گا اور پورے پنجاب میں بسنت ایک ہی دن منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا انتظامیہ جانی نقصان کو کنٹرول کرسکتی ہے تو بسنت منانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
اس سے قبل ایوان وزیر اعلیٰ میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس آفتاب سلطان نے نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی سے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ عام انتخابات میں ووٹر کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے آزادانہ اور پرامن ماحول فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن وامان اور سیکیورٹی کے چیلنج سے نمٹنے کو ناممکن نہیں سمجھتے، نگراں حکومت صوبے میں امن وامان اور سیکیورٹی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے۔