کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز بارش

بارش شروع ہوتے ہی فیڈرز ٹرپ کرنے سے کئی علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے جب کہ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی

24گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ وصیف عالم فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔


کراچی کے علاقے عائشہ منزل، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ، فیڈرل بی ایریا، ماڈل کالونی سمیت کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نارتھ کراچی میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، بارش کے باعث اہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوجانے کی وجہ سے کئی علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Load Next Story