بھارتبس کھائی میں گرگئی 25مسافر ہلاک متعدد زخمی

بس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام

بس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام

بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں مسافربس کے کھائی میں گرنے 25مسافرہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بھارت کی ریاست میگھالیہ کی مشرقی پہاڑیوںجینتیہ کے علاقے میں پیش آیا۔


حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے میں مزید افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ حادثے کی شکار بس میں بہت زیادہ لوگ سوار تھے۔ مسافر بس تری پورہ جا رہی تھی۔ شیلانگ میں ضلعی سطح کے پولیس سربراہ ایم کے ڈھکار نے بتایا کہ مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
Load Next Story