راولپنڈی میں فلیٹ پرمالک مکان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

کرائے دار سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ فرار ہونے والے لڑکوں کی تلاش جاری ہے، پولیس

فلیٹ میں موجود افراد کا کہنا ہے کہ انہیں شیرازنامی شخص نے ٹھہرایا تھا، پولیس: فوٹو: فائل

تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع فلیٹ میں فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی جب کہ دو لڑکے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں نادر خان نامی شخص نے اپنا فیلٹ شیراز نامی شخص کو کرایے پر دے رکھا تھا، نادر خان فلیٹ میں غیرلڑکے لڑکیوں کی موجودگی کی اطلاع پر وہاں پہنچ گیا، فلیٹ میں غیر متعلقہ لوگوں کو دیکھ کر وہ طیش میں آگیا اور اس نے فائرنگ کردی۔


فائرنگ پر وہاں موجود نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے خوف زدہ ہوکر فلیٹ کے بالکونی سے چھلانگ لگادی، جس کی وجہ سے دو لڑکیاں زخمی ہوگئیں جب کہ لڑکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی لڑکیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک لڑکی دم توڑ گئی جب کہ دوسری کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، فرار ہونے والے لڑکوں کی تلاش جاری ہے جب کہ تحقیقات کے لئے کرایے دار کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story